وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) نے امریکہ میں صدارتی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن سے ای میل کےمعاملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔
محترمہ
کلنٹن پر وزیر خارجہ کے عہدے پر رہنے کے دوران ایک ذاتی ای میل سرور کو استعمال کرنے کا الزام ہے۔
ان سے یہاں واقع ایف بی آئی ہیڈ کوارٹر میں تقریبا ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ جاری رہی